دار الافتاء فیضان شریعت (تین ہٹی کراچی)

تقسیم ترکہ میں مستحق و محروم ورثاء کا حکم

23623 نومبر، 202656
تمام فتاویٰ

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرا م اس مسئلہ کے متعلق کہ میرے دادا (سراج الدین ) کا انتقال ہوا جن کے ورثاء میں دو بیٹے ( اکرا م ا ور اسلام ) دو بیٹیاں (شاہناز ا ور سا ئمہ )دو نواسیاں ( ندا ء ا ور حوریا) پانچ پوتے (جن میں سے تین بیٹے" اسامہ،عزیر،زبیر" صلاح الدین کے ہیں جن کا انتقال میرے دادا سے پہلے ہو چکا تھا ا ور دو بیٹے"حذیفہ ا ور ھادی" میرے چچا اسلام الدین کے ہیں )ا ور پھر میرے بھائی ا سامہ کا انتقال ہوا جو کہ غیر شادی شدہ تھا۔ ہمارا سوا ل یہ ہے کہ میرے دادا کا ترکہ )ایک مکان( جو انہوں نے ورا ثت میں چھوڑا ہے اسکی تقسیم کا شرعی طریقہ کار کیا ہے ۔ نوٹ: دادا کے انتقال سے پہلے ا ن کے ورثاء میں سے ایک بیٹا صلاح الدین )جو کہ ہمار ے والد ہیں ایک بیٹی (شاہ جہاں ) ا ور زوجہ (نور جہاں)انتقال کر گئے تھے۔ سائل :محمد عزیر ،لائنز ایریا کراچی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

اگر سا ئل ا پنے بیان میں سچا ہے تو پوچھی گئی صورت کا حکم ِ شرع یہ ہے کہ تمام تر کہ) نقدی ،مکان ا ور اس کے علا وہ کوئی جائیدا د ہو تو ا ن( تمام کا مارکیٹ ریٹ(Value)نکال کر سب سے پہلے میت کی تجہیز و تکفین کے اخراجات پورے کیے جائیں گےاس کے بعد میت نے کسی کا قرضہ دینا ہو تو اسکی ادائیگی کی جائے ا ور اس کے بعد اگر غیر وا رث کیلئے کوئی وصیت کی ہے تو اس کو تہائی ما ل سے پورا کرنے کے بعد کل مال کے 6 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 2 حصے اکرا م کو ا ور 2 حصے اسلام کو دیے جائیں گے ا ور ایک حصہ شاہناز کو ا ور ایک حصہ سائمہ کو دیا جائے گا ا ور سراج الدین کے انتقال کے وقت اسکی بیوی ،ایک بیٹا، ا ور ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا تھا تو ا ن کو وا رثین میں سے شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ وا رث بننے کیلئے شرط ہے کہ مرنے والے کی موت کے وقت وہ زندہ ہو ۔ ا ور میت کے پوتے ا ور نوسیاں بھی محر وم ہونگے کیونکہ بیٹے کے ہوتے ہوئے پوتے ا ور بیٹی کے ہوتے ہوئے نواسیا ں محروم ہوتی ہیں ۔

و راثت کی تقسیم اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ حصوں کے مطابق ہے:

لڑکے ا ور لڑکیوں کے متعلق ا رشاد فرمایا ۔:

یُوصِیکُمُ اللَّہُ فِی أَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَیَیْنِ

ترجمہ :کنز الایمان: اللہ تعالی تمہیں حکم دیتا ہے تمھااری ا ولاد کے بارے کہ بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ہے۔

(پارہ: 4 ،النساء : آیت نمبر :11)

السراجیہ فی المیراث میں ہے:

"تتعلق بترکۃ المیت حقوق اربعۃ مرتبۃ : الاول یبدا بتکفینہ وتجھیزہ من غیر تبذیر ولا تقتیر، ثم تقضی دیونہ من جمیع ما بقی من مالہ ، ثم تنفذ وصایا ہ من ثلث ما بقی بعد الدین ، ثم یقسم الباقی بین ورثتہ"

ترجمہ:میت کے ترکہ کے ساتھ ترتیب وا ر چار حقوق متعلق ہیں : مناسب تجہیز و تکفین سے ابتدا کی جائے گی ، پھر بقیہ مال سے اس کےقرضے ادا کئے جا ئیں گے ، قرضو ں کی ادائیگی کےبعد مابقی کے ثلث سے وصیت کو نافذ کیا جائے گا،پھر باقی ترکہ ورثا ءکےدرمیان تقسیم کیا جائے گا۔

(السراجیہ فی المیراث ،ص:11-12 ،مکتبۃ المدینہ )

اسی میں ہے:

"وأمّا لِبَنات الصُلْب فأحوال ثلاث: ۔۔۔ومع الابن للذكر مثل حظ الانثيين وهو يُعصبهن"(ملتقطا)

ترجمہ: بہر حال حقیقی بیٹیوں کی تین حا لتیں ہیں بیٹے کے ہوتے ہوئے یہ عصبہ ہوتی ہیں ایک بیٹے کےلئے دو بیٹیوں کےبرابر ہوتا ہے ۔

(السراجیہ فی المیراث ،فصل فی النساء ،ص،20تا 21 ،مکتبۃ المدینہ)

اسی میں ہے: عصبا ت کی اقسام ا ور ان میں سے بالتر تیب پہلی قسم کو ترجیح ۔

"وهم أربعة أصناف: "جزءالميت ،واصله، وجزء أبيه، وجزء جده، الأقرب فالأقرب یرجحون بقرب الدرجۃ اعنی اولاھم با لمیراث جزء المیت ،البنون ،ثم بنوھم "

ترجمہ: عصبہ بنفسہ کی چار قسمیں ہیں:1 میت کا بیٹا، 2 میت کا باپ، 3 میت کا بھائی، 4 میت کاچچا۔ ا ن میں سے جو میت کےزیادہ قریب ہے اس کو ترجیح دی جائےگی درجے کے قریب ہونے کی وجہ سے پھر اس کے بعد جو قریب ہو یعنی جو عصبہ کی حیثیت سے میراث کا زیادہ حقدا ر ہو سب سے پہلے میت کی اپنی ا ولا د ،یعنی بیٹے مقدم ہو ں گے پھر (اگر بیٹے نہ ہوں تو پوتے) ۔

(السراجیہ فی المیراث ، ص:29 ،مکتبۃ المدینہ)

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:

"و شروطه ثلاثة: موت مورث حقيقة أو حكما. ..و وجود وارثه عند موته حياً حقيقة او تقديرا… والعلم بجهة ارثه"(ملتقطا)

ترجمہ : علم فرائض ) وراثت ( کی تین شرائط ہیں پہلی یہ ہے کہ مورث کا حقیقتایا حکماً انتقال ہو جائے ، دوسری یہ ہے کہ مورث کی موت کے وقت وا رث حقیقتایا تقد یر ًا زندہ ہو ،ا ور تیسری شرط یہ ہے کہ جہت ا رث کا علم ہو ۔

(رد المحتار علی الدر المختار ، كتاب الفرائض ، ج 10، ص 525، مکتبہ رحمانیہ)

خلاصہ: میت کے ترکہ سے مہر کی ادائیگی کے بعد نیز کل رقم کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ کل ر قم کو مبلغ یعنی 24میں تقسیم) (divideکریں جو جو اب آئے اسے محفوظ کرلیں ،پھر اس محفوظ عدد کو ہر وا رث کے حصے میں ضرب د ے دیں جو جواب آئے وہ رقم کی صورت میں وا رث کا حصہ ہوگا۔

واللہ اعلم باالصواب

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ: محمدعلی رضا قادری رضوی

الجــــــــواب الصــــحــــــیح: ابو الحسنین مفتی وسیم اختر المدنی

01 ستمبر 2026ء بمطابق 18ربیع الاو ل 1448ھ کو جاری کیا گیا

متعلقہ فتاویٰ

میت سے پہلے فوت شدہ ورثاء اور نواسیوں و پوتوں کی محرومی اور ترکہ کی تقسیم سے متعلق مزید منتخب سوالات