سوال
کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیان ِعظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں کنری شہر میں خاندانی قادیانی ہیں اور کافی مسلمانوں کا ان سے گہرا تعلق ہے۔ یہاں تک کہ کچھ نام نہاد مولوی حضرات بھی ان کے ساتھ گھرے تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کھاپی رہے ہیں۔ جبک وہ تمام جدی پشتی قادیانی ہیں ۔ اور اسلام کے کٹر دشمن ہیں،اب عرض ہے کہ ان قادیانیوں کو مرتد کہیں گے یا کافر ؟ کچھ مولوی حضرات ان کے ساتھ کھا پی رہے ہیں اور دوسرے مولویوں کو روکتے ہیں کہ تم ان کو کافر تو کہہ سکتے ہو، لیکن مرتد نہیں اور ان کے ساتھ تعلق قائم رکھنا کھانا پینا جائز ہے۔ مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا موجودہ قادیانی مرتد ہیں یا نہیں ؟ ان پر مرتد کے احکام جاری ہونگے یا نہیں؟ فقہاء کرام کی عبارات و دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ بینوا توجروا! سائل:ایاز علی مجُدِّدی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
قادیانی شرعی اور آئینی طور پر مرتد و زندیق اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔کیونکہ شریعت میں کلمہ توحید کے بعدجو اہم ترین عقیدہ مسلمان ہونے کے لیے ہے وہ ہے ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی ماننا ،لیکن قادیانی اس کو نہیں مانتے بلکہ وہ ہمارےپیارے نبی کریمﷺ کے بعد ملعوں غلام احمد قادیانی کو بھی نبی مانتے ہیں جو عقیدہ ختمِ نبوت کا صریح انکار ہے کہ دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے اہم ترین عقیدہ عقیدہِ ختم نبوت ہے یعنی ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں آسکتا آپ ﷺ آخری نبی ہیں جس پر پوری امتِ مسلمہ متفق ہے۔
اور یہی وہ عقیدہ ختم نبوت ہےجس کا منکر مرتد ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جن لوگوں نے بھی دعویٰ نُبوَّت کیا ،صحابہ کرام (علیہم الرضوان )نے اس سے جنگ کی اور عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہ آنے دی۔اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے کیلئے مسئلہ توحید باری تعالیٰ کے ساتھ اس امر کا اقرار کرنا انتہائی ضروری ہےکہ رسول اللہ ﷺ پر سلسلہ نبوت ختم ہوچکا ہے ۔آپ ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔آپ ﷺ کےبعد کسی بھی قسم کاتشریعی یا غیر تشریعی، ظلی یا بروزی کوئی نیا نبی نہیں آسکتا۔نیز عقیدہ ختم نبوت ایمان کا ایک ایسا جزو ہے جس کے انکار سے ایمان ہی قائم نہیں رہتا ۔خود رسول اللہ ﷺ نے ایسے مُدعیان ِنبوت کو دجاّل کذّّّاب اور مفتری قرار دیا ہے۔
انہی میں سے ایک مرز اغلام احمد قادیانی ہے۔ جس نے قرآن وحدیث کی صریح نصوص کے خلاف دعویٰ نبوت کیا، اس بنا پر مرزا قادیانی اور اس کے پیروکار دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔چونکہ یہ نص قطعی کی مخالفت کرتے ہیں۔لہذا یہ صرف کافر ہی نہیں بلکہ مرتد ہیں۔یہ ایسے مارآستین ہیں جوکلمہ کی آڑ میں لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ ان کی حمایت کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ان کے متعلق نرم گوشہ رکھنے والا اگر جہالت کی وجہ سے ایسا کرتا ہے تو کفر نہیں البتہ خطرہ ہے کہ حمایت کرتے کرتے کہیں ان کے ساتھ شامل نہ ہوجائے، لہذا ایسے آدمی کو اپنے متعلق نظر ثانی کرنی چاہیے ۔
لہذا تمام مکاتب فکر کا متفقہ فتوی ہے کہ قادیانیوں /مرزائیوں سے خریدوفروخت ،تجارت، لین دین ،سلام و کلام ، ملنا جلنا، کھانا پینا ، شادی و غمی میں شرکت ، جنازہ میں شرکت ،تعزیت ،عیادت،ان کے ساتھ تعاون یاملازمت سب شریعت اسلامیہ میں سخت ممنوع اور حرام ہیں۔
نیز قادیانیوں کے ساتھ مذہبی رسومات میں شرکت کرنا حرام حرام اشد حرام اگر ان کے عقائد کے علم کے باوجود شرکت کی ،تو شرکت کرنے والے کافر ہوجائیں گے ان کو تجدید ِ ایمان کے ساتھ اگر شادی شدہ ہیں ،تو ان کی بیویاں نکاح سے نکل گئیں از سر نو نکاح بھی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے ،ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ وَ کَانَ اللہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا
ترجمہ:محمّد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے مَردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللّٰہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے پچھلے اور اللّٰہ سب کچھ جانتا ہے۔
اس آیت کا سیاق وسباق قطعی طور پر اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ یہاں خاتم النبیین کے معنی آخر النبیین کے ہیں، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت ختم کردینے والے ہیں۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے۔ اس معنی کی تائید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات سے بھی ہوتی ہے۔
فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
''جِئْتُ فَخَتَمْتُ الْأَنْبِيَاءَ"
ترجمہ: میں آیا اور میں نے انبیاء کا سلسلہ ختم کردیا۔''
(صحیح مسلم،رقم:2287)
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''وَإِنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي"
ترجمہ: میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔''
(صحیح بخاری،3455)۔
اس کی مزید تشریح کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
'' وَأَنَا العَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ''
میں سب کے بعد آنے والا ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔''
(ترمذی،رقم:2840)۔
سنن ابو داؤد میں فرمایا:
"عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:وَإِنَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ، كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي"
ترجمہ:حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:میری امّت میں تیس جھوٹے(نبوت کے داعی) پیدا ہونگے،ہر ایک یہ گمان کرے گا کہ وہ نبی ہیں ،حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
(سنن ابوداؤد ،رقم الحدیث:4105)
مذکورہ آیت اور احادیث کے علاوہ درجنوں آیات اور سینکڑوں احادیث اس موضوع پر موجود ہیں لیکن ہم اختصار کے پیش ِ نظر ان پر اکتفا کرتے ہیں ۔
رسول اﷲ ﷺ بد مذہبوں کے متعلق فرماتے ہیں:
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم"
ترجمہ:ان سے بچو، انہیں دور رکھو تاکہ وہ تمہیں نہ گمراہ کریں نہ فتنہ میں ڈال سکیں۔
(صحیح مسلم ،رقم:7)۔
قادیانی زندیق کافر ہیں اور زندیق کا حکم مرتد ہی کی طرح ہوتا ہے۔
رسائل اابنِ عابدین میں ہے:
"قال العلامۃ ابن کمال بشا فی رسالتہ فی الزندیق:قولہ فی الثانی بعرض الخ صریح ان الزندیق الاسلامی لایفارق المرتد فی الحکم وقد نبہت علی ان ذالک اذا لم یکن داعیا الی الضلال ساعیا فی افساد الدین معروفا بہ"
ترجمہ:علَّامہ ابنِ کمال پاشا نے اپنے رسالے الزندیق میں فرمایا:( قولہ فی الثانی یعرض الخ) صریح ہے کہ زندیق اسلامی حکم میں مرتد سے جدا نہیں اور اس پر میں نے تنبیہ کی ہے کہ (زندیق کا حکم مرتد ہی کی طرح تب ہے) جب زندیق گمراہی کی طرف داعی ہو فساد فی الدین میں معروف ہو۔
(رسائل ابن عابدین،ج:1،ص:341،مکتبہ رشیدیہ)۔
فتاویٰ بزازیہ و درمختار وغیر ہما میں ہے:
من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر"
ترجمہ: جس نے اس کے کفر اور عذاب میں شک کیا وہ کافر ہے۔
(درمختار، باب المرتد، ج:6،ص:356،مکتبہ رحمانیہ)۔
شفا شریف میں ہے:
"اجمـاع علٰی کفــر من لم یکفـر کل من فارق دین المسلمین اووقف فی تکفیر ھم اوشک"
ترجمہ:اسلام سے علیحدگی اختیار کرنے والے کی تکفیر نہ کرنے والے یا ان کی تکفیر میں توقف یا شک کرنے والے کی تکفیر نہ کرنے والے کے کفر پر اجماع ہے، مختصراً ۔
(الشفاء للقاضی ،فصل فی تحقیق القول فی اکفار المتا ؤلین ،مطبعۃ شرکۃ صحافیۃ فی البلاد العثمانیۃ ،ج:2،ص:267)۔
امام اہلِ سنت امام احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :
" لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت ملنے کاجو قائل ہو وہ تو مطلقاً کافر مرتد ہے اگرچہ کسی ولی یا صحابی کے لیے مانے،قال اللہ تعالٰی:ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین "لیکن اللہ تعالٰی کے رسول اور خاتم النبیین ہیں۔وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:انا خاتم النبیین لانبی بعدی"حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔
( جامع الترمذی ابواب الفتن)۔
قادیانی توایسا مرتدہے جس کی نسبت تمام علمائے کرام حرمین شریفین نے بالا تفاق تحریر فرمایا ہے کہ "من شک فی کفرہ فقد کفر" (جس نے اس کے کفر میں شک کیا ہو کافرہوگیا۔) اسے معاذاللہ مسیح موعود کیا مہدی یا مجدد یا ایک ادنی درجہ کا مسلمان جاننا درکنار جو اس کے اقوال ملعونہ پر مطلع ہوکراس کے کافر ہونے میں ادنی شک کرے وہ خود کافر مرتد ہے۔
(فتاویٰ رضویہ،ج:11،ص:514۔15،رضا فاؤنڈٰشن لاہور)۔
اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:"یہ فرقے(قادیانی) اور اسی طرح دیوبندی و نیچری غرض جو بھی ضروریات دین سے کسی شے کا منکر ہو سب مرتد کافر ہیں، ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام علیک کرنا، ان کی موت وحیات میں کسی طرح کا کوئی اسلامی برتاؤ کرنا سب حرام، نہ ان کی نوکری کرنے کی اجازت، نہ انہیں نوکررکھنے کی اجازت کہ ان سے دور بھاگنے اور انہیں اپنے سے دور کرنے کا حکم ہے۔
(ج:11،ص:514۔15،رضا فاؤنڈٰشن لاہور)۔
ایک اور جگہ سوال ہوا کہ :قادیانیوں کے ہاتھ مال فروخت کرناکیساہے؟
تو جواب میں فرمایا:قادیانی مرتد ہیں، اُن کے ہاتھ نہ کچھ بیچاجائے نہ اُن سے خریداجائے، اُن سے بات ہی کرنے کی اجازت نہیں۔ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : ایّاکم وایّاھم ۱؎ اُن سے دُوربھاگو انہیں اپنے سے دور رکھو۔
(ج:11،ص:514۔15،رضا فاؤنڈٰشن لاہور)۔
مزید قادیانی کے کفریہ عقائد اور ان کے رد کے متعلق اعلی حضرت امام اہل سنت مندرجہ ذیل رسائل کا مطالعہ بہت مفید رہے گا۔
1۔الجُراز الدّیانی علی المرتدّ القادیانی(قادیانی مرتد پر خدائی خنجر)۔
2۔قھر الدّیان علٰی مرتَدٍّ بقادیان(قادیانی مرتد پر قہر خداوندی)۔
3۔السوء والعقاب علی المسیح الکذاب۔(جھوٹے مسیح پر وبال اور عذاب ۱۳۲۰ھ)
4۔المبین ختم النبیین(حضور کے خاتم النبیین ہونے کے واضح دلائل)۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب